Posts

  اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی، والدین کی رضا مندی و خوشنودی میں پوشیدہ ہے اسی طرح والدین کے ساتھ حسن سلوک کی برکت سے نہ صرف چھوٹے گناہ معاف ہوجاتے ہیں بلکہ بڑے گناہوں کا بھی یہ کفارہ ہوجاتا ہے۔ نیز یہ جنت میں داخلہ کی ضمانت بھی ہے۔ اطاعت شعار اور فرمانبردار اولاد کیلئے والدین کے ساتھ حسن سلوک کے یہ فوائد و برکات ہیں جن کو ہم دینی اور اخروی فوائد اور خوشخبریاں بیان ہوئی ہیں جن کا تعلق آخرت سے زیادہ دنیا سے ہے۔ چونکہ انسان کی فطرت میں  حرص و طمع اور نقد فائدہ کی طلب ہے اسلئے آئندہ سطور میں ہم والدین  کے ساتھ حسن سلوک کے دنیاوی فوائد و برکات کو اختصار کے ساتھ بیان کرنے کی کوشش کریں گے۔ بسا اوقات کسی نیکی کا ثواب اور فائدہ آدمی کو دنیا میں ہی مل جاتا ہے اور وہ اپنی آنکھوں سے اپنی ذات میں، اپنے مال  میں یا اپنی اولاد میں عمل صالح کا  فائدہ  اور ثواب دیکھ لیتا ہے اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی نیکی کا ثواب بندہ کو دنیا میں نہیں ملتا بلکہ اللہ تعالیٰ اسے آخرت کیلئے محفوظ فرما دیتا ہے اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی نیکی کا ثواب بندہ کو دنیا میں بھی ملتا ہے اور آخر...